• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف ،115 کلو گرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے 4 ملک گیر کاروائیوں میں 1کروڈ 57 ہزار روپے مالیت کی 115 کلو گرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8کلوگرام چرس برآمد۔2ملزمان گرفتار، سنجوال ڈسٹرکٹ زیارت کے قریب گاڑی سے 4کلوگرام افیون برآمد۔ 2ملزمان گرفتار، برہان موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں سوار خاتون کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس برآمد اور ڈسٹرکٹ نوکنڈی کے قریب گاڑی سے 105کلوگرام افیون برآمد کر لئے ہیں ، انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید