اسلام آباد(کامرس رپورٹر )راولپنڈی کی یوسی 23 ڈہوک کشمیریاں کے مکین گزشتہ ایک ہفتہ سے ٹیوب ویل کی موٹر خراب ہونے کے باعث پانی سے محروم ہیں ،گلی نمبر12سے 15کے سیکڑوں لوگ ٹیوب ویل نمبر 174 کی موٹر خراب ہونے سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن واساکو شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، مکینوں نے بتایا کہ ٹیوب ویل کی موٹر کی خرابی کی شکایت پر واسانے ایک ہفتہ بعدموٹر نصب کی جو تین دن بعد پھر جل گئی ، مقامی افراد کے مطابق علاقہ کے مکین باقاعدگی سے واسا کو پانی کے بل ادا کرتے ہیں لیکن شکایات پر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،مقامی افراد پانی کے ٹینکر منگوانے پر مجبور ہیں اس حوالے سے واساکے ترجمان اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عوام کی ہر شکایت پر واسا فوری کارروائی کرتا ہے ، ہر ٹیوب ویل کےلیےموٹر کا ڈیزائن الگ ہوتا ہے اس لیے وہی موٹر نصب کی جاسکتی ہے جو اس ٹیوب ویل کی استعداد کے مطابق ہے یہاں مسلہ ٹرانفسارمر کے ارتھ کا ہےجس کے باعث موٹر بار بار جل رہی ہے۔مسلے کے حل کےلیے فوری کارروائی کی جائے گی۔