• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات، مختلف سکولوں میں 9 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائند ہ)ڈپٹی یکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صائمہ انور نے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ امجد اقبال خٹک کے ہمراہ گزشتہ روز بورڈ آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور مختلف امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید برآں کنٹرولر امتحانات کے مطابق نو اُمیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول ہسولہ چکوال (مشترکہ) سے دو اُمیدوار، گورنمنٹ ہائی سکول بھکرال راولپنڈی (مشترکہ) سے ایک اُمیدوار، گورنمنٹ ہائی سکول ہرنال تحصیل گوجر خان راولپنڈی (مشترکہ) سے چار اُمیدوار اور گورنمنٹ ہائی سکول چکری راولپنڈی سے دو اُمیدوار شامل ہیں۔ بورڈ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر سخت مانیٹرنگ اور مؤثر انتظامات نافذ کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید