• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں فائرنگ، باپ قتل، بیٹا زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں فائرنگ کرکے باپ کوقتل اور بیٹے کوزخمی کردیاگیا ،پولیس کوکوسید نیازحسین نے بتایاکہ بن بھولامیں ناظم شاہ اور ہاشم شاہ پسران سفیر حسین شاہ میرے بھائی شاہ فیاض اور زین علی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کررہے تھے ، ناظم شاہ نے فائر نگ کر کے میرے بھائی شاہ فیاض پرکئےہاشم شاہ نے میرے بھتیجے زین علی پر بانیت قتل کر کے شدید زخمی کر دیا ،ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،دونوں زخمیوں کو ہسپتال لارہے تھے کہ میرابھائی شاہ فیاض راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید