اسلام آباد (نیوز رپورٹر)انجمن ترقی مسلم راجپوتاں راولپنڈی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام عید ملن پارٹی و جنرل باڈی اجلاس صدر انجمن راؤ جلیل منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی ریٹائرڈ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد نے بھی خطاب کیا۔ راؤ جلیل نے انجمن کی موجوہ صورت حال پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ سرپرست اعلیٰ رانا اطہر اور سینئر وائس پریزیڈنٹ راؤ رحیم نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں جڑواں شہروں سے راجپوت برادری کے ڈاکٹرز، وکلاء، انجینئرز ، بیوروکریٹ حاضر و ریٹائرڈ افسران اور برادری کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔