• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی، میڈیکل طلبہ کی خودکشی و ہراسانی کیسز کی ابتدائی سماعت مکمل

اسلام آباد (عاطف شیرازی )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے میڈیکل طلبہ کی خودکشی اور ہراسانی سے متعلق کیسز پر ابتدائی سماعتیں مکمل کر لیں اور معاملات مزید کارروائی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیے۔صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج اور رجسٹرار ڈاکٹر ریحان نقوی نے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہراسانی اور غفلت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعادہ کیا۔ تین الگ سماعتوں میں لاہور کے لیڈی ویلنگٹن ہسپتال کے “او ٹی ویڈیو لیک اسکینڈل”، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ فریحہ اور میرپورخاص کے محمد میڈیکل کالج کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی خودکشی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔کونسل نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ڈسپلنری کمیٹی کرے گی، جبکہ طلبہ کے تحفظ اور مؤثر شکایتی نظام کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید