• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک اور اسلامک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنگلہ دیش کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کامسٹیک نے اسلامک یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے غازی پور، بنگلہ دیش میں دو روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ مکمل کر لی۔ ورکشاپ کا عنوان "اسٹریٹجک سائنس کمیونیکیشن، سائنسدانوں اور صحافیوں کے درمیان علم کے فروغ کے لیے روابط کی مضبوطی" تھا، اس ورکشاپ میں او آئی سی کے رکن ممالک بشمول پاکستان سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے شرکت کی اختتامی تقریب میں 15 ممالک سے تعلق رکھنے والے 48 شرکاء میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
اسلام آباد سے مزید