• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگ شاہ فلائی اوور تا شیر شاہ انٹرچینج سڑک کی تعمیر دو ماہ میں مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ناگ شاہ فلائی اوور تا شیر شاہ انٹرچینج زیر تعمیر نئی سڑک کے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد لاگت کا یہ منصوبہ ہر صورت دو ماہ میں مکمل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ 3.05 کلومیٹر طویل اس سڑک کی تعمیر سے شہر کو موٹروے سے براہ راست اور بہتر کنیکٹیویٹی حاصل ہوگی،انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئیگی،ایکسین ہائی ویز حیدر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی چوڑائی دونوں اطراف 24 فٹ رکھی گئی ہے جبکہ جدید کارپٹنگ کے ساتھ ڈبل لین اسٹرکچر تیار کیا جائے گا، سڑک پر 2376 کیٹ آئیز اور 10 سائن پوسٹس بھی نصب کیے جائینگے۔
ملتان سے مزید