• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کا شعبہ عربی بی زیڈ یو کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اصغر اقبال لغاری نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر افشاں قاسم کے ہمراہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان عربی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل کو تعیناتی پر گلدستہ پیش کیا ،دورے کے دوران وفد کو چیئرپرسن عریبک ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عذرا فضل نے شعبہ عربی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں، نصاب اور خصوصاً سپوکن عربک ڈپلومہ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی‘اسسٹنٹ کمشنر لودھراں اور ڈاکٹر افشاں قاسم نے سپوکن عربک ڈپلومہ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ کیلئے ایک مؤثر اور عملی پروگرام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عربی زبان سیکھنا نہ صرف مذہبی اور ثقافتی حوالے سے اہم ہے بلکہ پیشہ ورانہ مواقع کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
ملتان سے مزید