ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 36مقدمات درج کرلئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے ریحان الدین کی بیوی سے نامعلوم ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہوگیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے سعد شفیق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے تنویر اقبال سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے عبدالرحمان سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 22ہزار موبائل لوٹ لیا شاہ رکن عالم کے علاقے مدثر مشتاق سے مسلح ڈاکووں نے 32ہزار موبائل چھین کر لے گئے شاہ رکن عالم کے علاقے محسن رضا تھانہ جنید احمد کے موبائل فونز جھپٹا مارکر چھین لیئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے اسد سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر طلائی چین و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے اللہ دتہ سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 50ہزار چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ابوالحسن کی تار بستی ملوک کے علاقے عطا محمد ، امجد علی کے ٹرانسفارمرز صغیر حسین کی بکریاں علیم کا سامان سٹی شجاع آباد کے علاقے عمران گوہر کی موٹرسائیکل قیوم قریشی، عمیر خان کے موبائل فونز راجہ رام کے علاقے فیض اللہ کے بکرے سٹی جلالپور کے علاقے اسلم کا گھریلو سامان کینٹ کے علاقے خالد کی موٹر سائیکل، عقیل چہلیک کے علاقے امان رشید کے موبائل فونز شاکر کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے ناظم ممتاز آباد کے علاقے حارث کے موبائل فونز نیوملتان کے علاقے عبدالروف کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے عابد حسین کے پنکھے وغیرہ منظور کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے آصف کا اسٹینڈ گلگشت کے علاقے شہزاد کا گیس میٹر امتیاز کی نقدی 20ہزار موبائل فونز بی زیڈ کے علاقے عامر کا سامان کوتوالی کے علاقے ناصر کا موبائل صدر کے علاقے عبدالمجید کا میٹر بجلی اور الپہ کے علاقے زبیدہ کاجانور چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔