• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یومِ اقبال پر سیمینار و ریلی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں یومِ اقبال کے موقع پرطلباء کی آگاہی کیلئے سیمینار اور ایک خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد، رجسٹرار ڈاکٹرعاصم عمر، سربراہ بی ایس سی ایس ڈیپارنمنٹ ڈاکٹر شہزاد سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آگاہی ریلی کا مقصد مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے افکار کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل میں اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی کا شعور بیدار کرنا تھااس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایزد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے نظریات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
ملتان سے مزید