• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح پارک کو امیوزمنٹ پارک میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت 28اپریل تک ملتوی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید عابد حسین نقوی نے جناح پارک کو ایمیوزمنٹ پارک میں تبدیل کرنے کے خلاف ایک شہری شیخ اخلاق احمد کی رٹ درخواست کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی ہے پٹیشنر کے وکیل شہزاد سلیم خان بلوچ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ جسٹس مزمل اختر شبیر نے اس سلسلے میں پہلے ہی حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے مگر کمشنر ملتان اس پارک کو پارک میں تبدیل کرنے پربضد ہیں اس طرح سینکڑوں شہری تفریحی سہولت سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ ایمیوزمنٹ پارک میں ہر شخص کو داخلہ فیس ادا کرنا پڑے گی اور وہ وہاں سیر کرنے کے لیے بھی نہیں جا سکیں گے۔
ملتان سے مزید