• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اورآل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین پی سی جی اے شام لال منگلانی نے کی، اجلاس میں دونوں شعبوں کے کاروبار کو باہمی تعاون سے کرنے کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر چیئرمین پی سی جی اے نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑپچاس لاکھ بیلز سے کم ہو کر صرف پچاس لاکھ بیلز رہ گئی ہے اور جننگ فیکٹریوں کی تعداد 1200 سے کم ہو کر 600 ہو گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پی سی جی اے کپاس، بنولے، کھل اور تیل پر ٹیکس ختم کروانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے،اجلاس میں حاجی محمد اکرم، سہیل محمود ہرل، مکیش کمار، محمد مظہر شعیب خان، عبدالرزاق، محمد فاروق، شیخ وقاص لیاقت، مصطفے کمال ودیگر شریک ہوئے۔
ملتان سے مزید