• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے دوران حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے شہر میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں واسا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری سکیموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور سڑکوں، گلیوں اور کھدائی والے مقامات پر واضح سائن بورڈز، حفاظتی بیریئرز اور مناسب لائٹنگ کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کیلئے موثر اقدامات کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
ملتان سے مزید