ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے تحت واسا ملتان میں عارضی انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے‘ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس 18کے افسر انجینئر ذیشان شوکت گوندل کو، جو اس وقت ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان کے عہدے پر تعینات ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، یہ ذمہ داری انہیں موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر فیصل شوکت کی ٹریننگ اور چھٹی کے دوران دی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ذیشان شوکت گوندل 19 اپریل 2026 سے 29 اپریل 2026 تک بطور قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر فرائض سرانجام دیں گے۔