ملتان (سٹاف رپورٹر) اقبال جیساآفاقی شاعر صدیوں میںپیدا ہوتا ہے جو اپنے خیالات و نظریات سے قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے تھے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے ینگ پاکستانیز آرگنائز یشن، نظریہ پاکستان فورم ملتان، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اورمقامی کالج کے زیر اہتمام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات اور کتب کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا، تقریب کی صدارت ماہر تعلیم اور صدر نظریہ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی، اس موقع پر طلبہکے درمیان تقاریر و کلام اقبال اور ٹیبلوز کے مقابلے بھی ہوئے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔