ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے ڈی پی او راجن پور کو آج طلب کر لیا ہے کیونکہ عدالتی احکامات کے باوجود راجن پور پولیس تسلیم مائی کے دو بچوں کو برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے فاضل عدالت نے حکم دیا تھا کہ پٹیشنر کے دو بچوں کو بہر صورت 21 اپریل کو عدالت کے روبرو پیش کریں مگر پولیس ناکام رہی تو فاضل عدالت نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر راجن پور کو اصالتا" طلب کر لیا ہے. پٹیشنر کی وکیل تنزیلہ شفیق نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ تسلیم مائی کے دو بیٹے بعض لوگوں نے اغوا کر لیے ہیں مگر پولیس انہیں برامد کرنے میں ناکام رہی ہے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فاضل عدالت نے اج ڈی پی او کو طلب کر لیا۔