ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے گورنمنٹ گرلز لیبارٹری ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا، اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے انہیں ادارے کی کارکردگی، سہولیات اور داخلہ مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز، سائنس لیبارٹریز اور دیگر تعلیمی سہولیات کا معائنہ کیا اور ان کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں،محمد نعمان صدیق نے اسکول میں قائم ایڈمیشن ڈیسک کا بھی دورہ کیا اور داخلہ کے جاری عمل کا جائزہ لیا۔