• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعل سازی‘ اغوا اور نوسر بازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، جعلی چیک دینے، اغوا اور نوسر بازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے جعلی چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، گلگشت پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے اور فیلڈ سٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے شہری کے رقبہ کو آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے ویگن اور بس ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکاکر بھتہ وصولی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ الپہ پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، ممتاز آباد پولیس نے ملزم برکت علی سے 10لیٹر شراب اور بدھلہ سنت پولیس نے ملزم ابرار سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، تھانہ شاہ شمس پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے فحش حرکات ،زیادتی اور کوشش کرنے کے مختلف واقعات میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قطب پور پولیس نے چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دوکاندار کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا، تھانہ شاہ شمس پولیس نے خود کو سابق سرکاری اہلکار ظاہر کر کے زیر حراست افراد سے لاکھوں روپے وصول کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ تھانہ مخدوم رشید پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر کالر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید