• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاور شفقت بھٹہ کی زیر قیادت لائسنسداروں کی سی او ضلع کونسل سے ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلعکونسل ملتان کے چیف آفیسر محمد اظہر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس روٹس کے معائنے کے لیے سروے شروع کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں ملتان، جلالپور پیر والا ،شجاع آباد، سورج میانی، مخدوم رشیداور قادرپورراں کے لائسنس داروں کے وفد سے ملاقات میں کیا جب کہخاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ گزشتہ برسوںمیں بروقت مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے لائسنس داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پرمخدوم ظہور حسین شمسی، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال، سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز ، سید جعفر شاہ، غلام رضا خان، سید نسیم عباس، غلام عباس جعفری اور قاضی وقاص سمیتدیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید