ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ سروسز پروگرام کے تحت کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسی سلسلے میں ملتان میں بھی کل 23 اپریل جمعرات کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رضا ہال ضلع کونسل میں واک ان انٹرویوز منعقد ہونگےجن میں نرسنگ کونسل سے رجسٹرڈ چارج نرس، لیڈی ہیلتھ وزیٹر، مڈوائف اور کمیونٹی مڈوائف شرکت کر سکتی ہیں، منتخب امیدواروں کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا، صحت حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف خواتین کے لیے باعزت روزگار کا ذریعہ بنے گا بلکہ بنیادی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، دیہی علاقوں تک طبی سہولیات کی رسائی بڑھانے اور صحت سہولیات کو مذید بہتر بنانے میں مددگارثابت ہوگا۔