• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور افسران نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے تمام ادارے مؤثر اقدامات کریں‘ انہوں نے واسا کی جاری سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا،ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل صدر میں جاری میگا صفائی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید