• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے طبی استعمال کیلئے دنیا کا پہلا امپلانٹیبل برین کمپیوٹر انٹرفیس منظور کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے طبی استعمال کیلئے دنیا کا پہلا امپلانٹیبل برین کمپیوٹر انٹرفیس منظور کرلیا۔دماغ و مشین کے درمیان براہِ راست رابطہ ممکن،مریض صرف سوچ سے آلات کنٹرول کرسکیں گے، ابتدائی آزمائشوں میں مریضوں نے اشیا پکڑنے، پانی پینے اور معمولی حرکات کرنے کی صلاحیت حاصل کی ۔چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ نے طبی استعمال کیلئے دنیا کا پہلا امپلانٹیبل برین کمپیوٹر انٹرفیس (BCI) نظام منظور کرلیا ہے، جسے انسانی دماغ اور مشین کے درمیان براہِ راست رابطے کی تاریخ ساز پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مریضوں کو صرف سوچ کی طاقت سے بیرونی آلات کنٹرول کرنے کے قابل بناتی ہے، جس میں ہاتھوں کی حرکت کیلئے روبوٹک دستانے یا دیگر آلات شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید