• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن، پائیدار ترقی کا پیغام، پاکستان تعلیمی میلہ لاہور میں کامیابی سے اختتام پذیر

لاہور ( آصف محمود بٹ ) امن،پائیدار ترقی کا پیغام ،پاکستان تعلیمی میلہ لاہور میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔سی ایس اے( CSA) اور ادارہ تعلیم و آگاہی کے اشتراک سے دو روزہ میلے میں6 ہزار سے زائد افراد شریک، بچوں کے ادبی نظام کی مضبوطی پر اتفاق ۔ ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی بلال اکرم بٹ نے کہا کہ پہلی بار بچوں کیلئے ادارے کے دروازے کھولنا خوش آئند تجربہ، مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ دو روزہ میلے میں ملک بھر سے اساتذہ، طلبہ، والدین اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میلے کا انعقاد سول سروسز اکیڈمی اور ادارہ تعلیم و آگاہی کے اشتراک سے کیا گیا، جہاں دوسرے روز ساٹھ سے زائد مختلف نشستیں منعقد ہوئیں اور تعلیم، تخلیق اور باہمی اشتراک کا بھرپور ماحول دیکھنے میں آیا دوسرے روز کا آغاز بیلا رضا جمیل اور سعدیہ سرمد کے درمیان رضا کاظم کی خدمات اور فکری ورثے پر گفتگو سے ہوا، جس نے میلے کے ماحول کو فکری گہرائی بخشی۔ بعد ازاں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ، نیشنل بک فاؤنڈیشن لائٹ سٹون پبلیکیشنزاور کے زیرِ اہتمام تخلیقی تحریر کی عملی نشستیں منعقد کی گئیں۔

اہم خبریں سے مزید