• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: قرآن مجید میں جو سورتوں کے نام ہیں وہ اللہ کی طرف سے ہیں یا یہیں رکھے گئے ہیں؟ اگر توقیفی ہیں تو پھر کچھ سورتوں کے نام دو کیوں ہیں؟

جواب: قرآن مجید کی تمام سورتوں کے نام توقیفی (اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کردہ بیں، جو نبی کریم ﷺ نے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام کی ہدایات کے مطابق اللہ تعالیٰ کے حکم سے رکھے ) ہیں، اور بعض سورتوں کے متعدد نام بھی خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ہی منقول ہیں، مثلاً سورۃ الفاتحہ کے نام سورۃ الشفاء اور ام الکتاب وغیرہ۔ البتہ بعض متاخرین مفسرین نے سہولت کی خاطر یا بعض سورتوں کے مضمون اور فضیلت کو دیکھتے ہوئے ایک سورت کے متعدد نام بھی ذکر کیے ہیں، جو عموماً سورت کے ابتدائی الفاظ یا کسی نمایاں علامت وغیرہ کی بنا پر رکھے گئے ہیں۔

مثلًا: سورۃ البینۃ کو سورۃ لم یکن الذین، اور سورۃ الماعون کو سورۃ أرأیت الذي وغیرہ کے نام متاخرین نے سہولت کے لیے دیے ہیں۔ (الإتقان في علوم القرآن للسيوطي،النوع السابع عشر في معرفة أسمائه وأسماء سوره، 1/ 186 - 187، و 1/ 198، ط: الهيئة المصرية العامة - المحرر في علوم القرآن، الباب الثالث علوم السور، الفصل: أسماء السور، ص: 169 – 170، ط: معهد الإمام الشاطبي)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید