آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: پاس اگر کسی کی رقم جمع ہے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟
جواب: اگر آپ کے سوال کا مقصد یہ ہے کہ کسی اور کی رقم آپ کے پاس بطورِ امانت جمع ہے تو اس رقم کی زکوٰۃ آپ پر نہیں ہے۔ یہ رقم جس کی ملکیت ہے اگر وہ صاحبِ نصاب ہے تو دیگر اموال کے ساتھ اس رقم کی زکوٰۃ کا حساب بھی وہی کرے گا۔
اگر سوال کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی ذاتی رقم جمع ہے تو اس پر زکوٰۃ کا حکم یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس صرف نقدی ہے اور وہ ساڑھے باون تولہ کی مالیت کے بقدر ہو تو آپ صاحبِ نصاب ہیں، جس وقت سے صاحبِ نصاب ہوئے ہیں اس پر سال مکمل ہونے کی صورت میں زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہوگا۔
اسی طرح اگر نقدی کے ساتھ سونا، چاندی یا مالِ تجارت بھی ہو تو اس کی مالیت معلوم کی جائے، اگر وہ اور موجودہ نقدی ساڑھے باون تولہ کی مالیت کے برابر ہوتو زکوٰۃ واجب ہوگی۔
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk