• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20میں سب ممکن، تگڑا کم بیک کرینگے، صاحبزادہ فرحان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان کےصاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے میچ کی غلطیوں کو درست کرکے اسلام آباد کے خلاف تگڑا کم بیک کریں گے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے ،کچھ بھی ہوسکتا ہے۔اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اسمتھ کھیل رہے تھے تو بڑے اسکور کی امید تھی ، لیکن سامنے والی ٹیم کو بھی کریڈیٹ دینا چاہیے۔ سب کچھ بولرز پر نہیں ڈال سکتے ۔ پلیئر اپنے لیے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، مجھے انداز ا تھا کہ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہے، اس پر کام کیا ۔ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ، پاوور ہٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں میچ سیناریو کے مطابق پریکٹس کر رہا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید