• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر اور فہیم اشرف میں گرماگرمی، انضباطی کارروائی کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے سماعت کے بعد فاسٹ بولروں محمد عامر اور فہیم اشرف کو ممکنہ انضباطی کارروائی کا سامنا ہے۔ جمعرات کو کنگز مین کے محمد عامر نے اسلام آباد کے فہیم اشرف کو آؤٹ کرکے انہیں اشارہ کیا جس کے بعد دونوں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورتلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ امکان ہے کہ میچ ریفری سماعت کے بعد کارروائی کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید