کراچی( اسٹاف رپورٹر) والی بال کی عالمی تنظیم نے بھارت کی والی بال فیڈریشن کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق والی بال فیڈریشن آف بھارت کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا،عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا میں اسٹیئرنگ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔