• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیومر کے مریض بچے کی شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش پوری ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نےگوجرانوالہ کے قریب قلعہ دیدار سنگھ کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے انہیں اپنے ہیرو شاہین آفریدی سےملوادیا۔ چارسال سے ٹیومر سے لڑنے والے بچے کا خواب سچ ہوگیا۔ بچے کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے مل کر خوشی ہوئی بیماری سے جنگ لڑنےکے باوجود حوصلہ بلند ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کی جرسی، دستخط شدہ کیپ اور کرکٹ بال تحفے میں دی ۔

اسپورٹس سے مزید