کراچی (اسٹاف رپورٹر) چین میں چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کار کردگی بدستور جاری ہے۔ چین کے فین جنجی نے جمعرات کو مردوں کا ایکواتھلون جیت کر گیمز کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان کو کبڈی میں ایران ، ہینڈ بال میں اردن سے شکست ہوئی۔ ایکواتھلون میں خاتون ایتھلیٹ عائشہ وقاص 26 ویں اورمردوں کے انفرادی مقابلے میں حمزہ آصف 28 ویں نمبر پر رہے ، میڈلز کی دوڑ میں چین اور متحدہ عرب امارات کے دو،دو گولڈمیڈلز ہیں، فلپائن نے ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔