کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت پاکستان کپ میں شرکت کیلئے سندھ کرکٹ ٹیم کی تشکیل سے متعلق دوسرا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق قومی کرکٹرز یونس خان، صادق محمد اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے ٹیم کے انتخاب کےطریقہ کار، ٹرائلز اورنوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔