کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ناہید رانا پہلے دو ٹی 20 میچوں کے لیے ٹیم میں شامل نہیں ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اُنہیں آرام دے رہا ہے۔ فاسٹ بولر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ میں دوبارہ شمولیت کے لیے این او سی طلب نہیں کیا۔ وہ پی ایس ایل کھیلنے والے دیگر بنگلہدیشی کھلاڑیوں کے ساتھ نیشنل ڈیوٹی کے لیے واپس چلے گئے۔