کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں اہم تعمیراتی اور اپ گریڈیشن منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ منصوبوں کے لیے دلچسپی رکھنے والی مختلف کمپنیوں سے 4 مئی تک پیشکشیں طلب کر لی ہیں ۔