کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے سنچری میکر عثمان خان کو اس وقت لائف لائن ملی جب وہ صفر پر کاٹ بی ہائینڈ تھےلیکن بولر محمد اسماعیل سمیت کسی نے اپیل نہیں کی۔ میچ کے بعد عثمان خان نے کہا کہ مسلسل خراب کھیلنے کی وجہ سے اپ سیٹ تھا ، ٹیم انتظامیہ سے درخواست کی کہ مجھے ڈراپ کردیں لیکن انہوں نے انکار کردیا، اس بھروسے پرمجھےبڑی اننگز کھیلنے کا موقع ملا ۔ دوسری جانب فاسٹ بولر محمد علی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں ہمارا کامبی نیشن نہیں بن رہا تھا ، کراچی آنے کے بعدمو مومینٹم اچھا بن گیا ، اب پلے آف میں جگہ بنانے کے اب کافی اچھے چانس ہوگئے ہیں۔ ابتدائی شکستوں کے باوجود بھی ٹیم کا ماحول مثبت تھا ، مارنوسں اینکر کرنے والا رول ادا کر رہے ہیں، جس طرح عثمان نے کھیلا اس کے بعد ہم میچ جیتنے کی پوزیشن میں آگئے تھے۔