• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک جارج ٹاؤن، گیانا میں کھیلا جائیگا، جس میں لاہور قلندرز ، آسٹریلیا سے پرتھ اسکارچرز، یو اے ای سے ڈیزرٹ وائپرز، امریکا سے سان فرانسسکو یونیکورن اور کیریبیئن پریمیئر لیگ کی گیانا ایمیزون واریئرز شریک ہونگی۔لاہور قلندرز 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز، 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ کرے گی، 26 جولائی کو قلندرز کا مقابلہ گیانا اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو سے ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید