کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ ان کی ٹیم حیدرآباد نے ان کی انجری کا کوئی اپ ڈیٹ جاری نہیں کیا ۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کے لیے این او سی ختم کر دیا گیا ہے ، وہ باقی میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ناہید رانا بھی واپس لوٹ چکے ہیں۔