• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین تعلقات علاقائی تعاون کا دیرپا ستون ثابت، چینی قونصل جنرل لاہور

لاہور (آصف محمود بٹ) چین کے قونصل جنرل لاہور مسٹر سن یان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات علاقائی تعاون کا دیرپا ستون ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان نے چین کو بین الاقوامی تنہائی سے نکالنے، اقوام متحدہ میں اسکی جائز نشست کی بحالی میں بھرپور معاونت فراہم کی۔ڈی جی جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ مستقبل کے پاکستانی سول سرونٹس کو چینی ہم منصبوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط استوار کرنا ہوں گے۔چین کے قونصل جنرل لاہور مسٹر سن یان نے جمعرات کے روز پاک چین تعلقات کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں باہمی اعتماد، مشترکہ ترقی اور دہائیوں پر محیط غیرمتزلزل تعاون پر مبنی“آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” قرار دیا۔وہ سول سروسز اکیڈمی والٹن کیمپس میں 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے زیر تربیت افسران کو تربیت مکمل کرنے خصوصاً چینی زبان کے کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی اور انہیں مستقبل میں پاک چین تعلقات کے امین قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید