ملتان (سٹاف رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے گزشتہ روزبہاول پور میوزیم کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کایادگاری ٹکٹ ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی کو پیش کیا،میوزیم آمد پر محمد زبیر ربانی نے وائس چانسلر کا استقبال کیا اور انہیں میوزیم کا سووینئر،گلدستہ اور سرائیکی اجرک پیش کی، اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ بہاول پور میوزیم صرف ایک عمارت نہیں بلکہ ہماری تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا زندہ انسائیکلوپیڈیا ہے۔