• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر کامختلف وارڈز اور پیٹ سکین ایریا کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمہنازخاکوانی نے مختلف وارڈز اور پیٹ سکین ایریا کا دورہ کیا ، وارڈ نمبر 22، 23 اور 27 میں جا کر انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔بعدازاں وہ آئی سی یو وارڈ گئیں ، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے معیاری طبی خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئی سی یو میں مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ملتان سے مزید