• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کی زیر صدارت مثالی گاؤں پروگرام کا جائزہ اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت مثالی گاؤں پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کے 63 دیہات کی اپگریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرنے کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہات میں واٹر سپلائی، سینیٹیشن، سٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ دیہی آبادی کو شہری طرز کی سہولیات میسر آ سکیں،کمشنر نے کہا کہ گاؤں کی مین سٹریٹ پر ٹف ٹائلز اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ڈیزائن کے مطابق یقینی بنائی جائے۔
ملتان سے مزید