• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازی کے مختلف واقعات ‘ 4 نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کی نقدی زیورات وغیرہ لیکر فرار ہونے کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ صدر شجاع آباد پولیس کو محمد عدیل نے بتایا کہ ملزمان فرحان ناصر ، حامد ، عارف اور ناصر حسین دوکان میں آئے باتوں میں الجھاکر نوسربازی سے غلہ سے 6لاکھ 40ہزار چوری کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا بستی ملوک پولیس کو عمران نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے نوسربازی سے میرے اے ٹی ایم کارڈ سے 50ہزار چوری کرکے لے گیا بی زیڈ پولیس کو شمیم مائی نے بتایا کہ نامعلوم کار میرے پاس رکی جس میں عورت سمیت اشخاص سوار تھے نامعلوم شخص نے مجھے نشہ آور چیز سنگھائی بدہوشی سی ہوگئی اور نامعلوم نوسرباز ملزمان نقدی اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ کینٹ پولیس کو عدنان اکرم نے بتایا کہ کیش جمع کرانے بینک گیا بینک کے باہر موجود کار میں سوار نامعلوم عورت سمیت اشخاص نے مجھے باتوں میں الجھاکر نوسربازی سے 1لاکھ 35ہزار لیکر فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید