ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان ذوالفقار احمد نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی آپریشن کی انسپکشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر انہیں صفائی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ سی ای او نے صبح سویرے مرکزی بازاروں، گلی محلوں اور کمرشل مقامات کا معائنہ کیا اور صفائی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کو مثالی بنانے کے لیے تاجر برادری کو بھی اس مہم میں شامل کیا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں پہلے مرحلے کے دوران مرکزی بازاروں میں کنٹینرز اور ڈسٹ بنز کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔