• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوس روٹس پر مسائل کے حل کیلئےمیونسپل کارپوریشن لائسنس داروںسے مشاورت کرے‘خاور شفقت بھٹہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن ملتان کے چیف آفیسر اقبال حسین نے کہا ہے کہ لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں اپنے دفتر میں لائسنس داروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا،۔ خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ ماتمی جلوس روٹس پر مسائل کے حل کے لیے میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ لائسنس داروں سے مشاورت کرے تاکہ مذکورہ روٹس پر حقیقی معنوں میں مسائل حل ہوں،اس موقع پر لائسنس داروں نے مسائل کے حل کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے تحریری درخواستیں بھی دیں جس پرچیف آفیسرنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملتان سے مزید