پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سرائوں کو سرکاری ملازمت دینے کا عمل شروع کر دیا ہے ، خواجہ سرا ثوبیہ خان المعروف بیبو کو جیل میں بطور وارڈن تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، خواجہ سرا ؤں کے لئے ملازمتوں میں کوٹے پر عمل در آمد کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے،13سال قبل خواجہ سرا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور کلاس فور ملازم تعینات کیا گیا، پشاور میں خواجہ سرائوں کو سرکاری ملازمت نئی پالیسی کنٹریکٹ کے تحت دی جا رہی ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں بھی تعلیم یافتہ خواجہ سرائوں کو ملازمت دینے کے حوالے سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، پشاور سمیت صوبے بھر میں بعض خواجہ سرا تعلیم یافتہ ہیں اور انہیں ان کی تعلیم کے مطابق میرٹ پر ملازمت فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، صوبے میں ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 100سے زائد خواجہ سرا اعلی تعلیم یافتہ ہیں ۔