• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کے تمام فارمیٹس کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دے رہے ہیں، اولمپئین سمیع اللہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اولمپئین سمیع اللہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے تمام فارمیٹس کیلئے مضبوط اور متوازن اسکواڈ تشکیل دیا جا رہا ہے، سلیکشن کے عمل میں جدید تکنیک استعمال کی جا رہی ہے، ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب جاری ہے جبکہ گراس روٹ سطح پر ہاکی کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز پشاور میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی سلیکشن کمیٹی اراکین، اولمپئن ناصر علی، اولمپئن نعیم اختر، اولمپئن ایاز محمود، اولمپئن عاطف بشیر، اولمپئن شکیل عباسی، اولمپئن کاشف جواد، اولمپئن محمد خالد ل،ا ولمپئن رحیم خان، سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی شفقت اللہ، عبدالروف، سابق عالمی سکواش چیمپئن قمرزمان بھی موجود تھے۔ سمیع اللہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی اس وقت مختلف چیلنجز سے دوچار ہے، جن میں سب سے بڑا مسئلہ اسپانسرشپ کی کمی ہے اگر مالی وسائل اور اسپانسرز دستیاب ہو تو ہاکی میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے مالی مسائل کو بھی کارکردگی پر اثر انداز ہونے والی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے سے کھلاڑی بہتر انداز میں کھیل پر توجہ دے سکیں گے۔
پشاور سے مزید