پشاور( کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے چمکنی میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ یکہ توت میںشہری نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی ہے ۔ تھانہ چمکنی پولیس کوسخی جان نے بتایاکہ وہ اپنے بھائی فرید گل سکنہ ملوگو جھگڑاکے ہمراہ گھر کے قریب موجود تھااس دوران ملزمان آکر ان پر فائرنگ کردی جس سے فرید گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ وہ بال بال بچ گیا۔ انہوں نے بتایاکہ وجہ عناد ملزم زرشید کےساتھ قتل مقاتلے کی سابقہ دشمنی ہے۔ ادھر تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو محمد کامران نے رپورٹ کی کہ اس کا 42سالہ والد سعید احمد دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر واقع نواب آبادمیں موجود تھے اس دوران والد نے مبینہ طور پر پستول نکال کر مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا،مجروح کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے خلاف قانونی کاروائی کرنا چاہتے ہیں۔پولیس نے نعش پورسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے واقعہ کی انکوائری شروع کردی ہے ۔