پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز آج پشاور میں ہوں گے۔ چیف سلیکٹر سمیع اللہ کی قیادت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی سلیکشن کمیٹی اراکین اولمپئن ناصر علی، اولمپئن نعیم اختر، اولمپئن ایاز محمود ، اولمپئن عاطف بشیر ،اولمپئن شکیل عباسی، اولمپئن کاشف جواد، اولمپئن محمد خالد ،اولمپین رحیم خان سمیت دیگر آفیشلز پشاور پہنچ گئے ہیں۔ ٹرائلز میں صوبے بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔