پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دہشت گردی اور ریاست خلاف سرگرمیوں میں ملوث ملزم کی ضمانت کے لئے دائر درخواست خارج کردی ۔ ملزم ولی اللہ کی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج فرید خان علیزئی نے کی۔ عدالت میں ملزم ولی اللہ کے وکیل اور پراسیکیوٹر پیش ہوئے ۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم ولی اللہ دہشت گردی اور ریاست خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے , اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اسکےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی خیبر میں مقدمہ درج ہے اس وقت اس سے تحقیقات جاری ہیں۔عدالت کو پراسیکیوٹر نے بتایاکہ ملزم دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں اور اس کی ضمانت پر ہرائی کی درخواست مسترد کی جائے جبکہ ملزم کے وکیل نے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے موکل کی ضمانت پر رہائی کے حق میں دلائل دیئے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی۔