• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات سکینڈل ،ڈاکٹر شوکت کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پشاور(نیوزرپورٹر) احتساب عدالت پشاور نے ادویات سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے کی ۔سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں پراسیکیوٹر نیب، اور ملزم کے وکیل پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کوبتایا کہ نیب نے سابق ڈی جی ہیلتھ کو کرپشن اور فنڈز میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا۔سابق ڈی جی ہیلتھ پر ادویات کی خریداری میں ایک ارب روپے سے زائد کی خورد برد کا الزام ہے۔دوسری جانب ملزم کے وکیل نےعدالت کوبتایا کہ اسکے موکل کےخلاف بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پشاور سے مزید